نئی دہلی : وزیر خزانہ نے جی ایس ٹی کی شرح کا اعلان کر دیا ہے۔ جی ایس ٹی
کونسل نے ان چار شرحوں کی منظوری دے دی ہے۔ جی ایس ٹی کی پہلی شرح 5٪،
دوسری 12٪، تیسری 18٪ اور چوتھی 28٪ مقرر کی گئی ہے۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا کہ جی ایس ٹی کی شرح میں سبھی فیصلے متفقہ
طور لئے گئے ہیں۔ حکومت وقت مقررہ پر جی ایس ٹی نافذ کرنے کے لئے کوشاں ہے۔
12
فیصد اور 18 فیصد جی ایس ٹی کے اسٹینڈرڈ ریٹ ہوں گے۔ لگژری کار اور
تمباکو پروڈکٹس پر 28 فیصد کی شرح سے جی ایس ٹی لگے گا۔ لگژری کار اور تمباکو پروڈکٹس پر ٹیکس کے ساتھ سیس بھی لگے گا۔ سی پی آئی
میں شامل 50 فیصد پروڈکٹس پر کوئی ٹیکس نہیں لگے گا۔ زیادہ کھپت والے
پروڈکٹ پر 5 فیصد ٹیکس لگے گا۔ تاہم سونے پر ٹیکس کی شرح کا فیصلہ بعد میں
کیا جائے گا۔